ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم نے دہشت گردی کو نشانہ بنایا، پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی:ہندوسان

ہم نے دہشت گردی کو نشانہ بنایا، پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی:ہندوسان

Thu, 28 Feb 2019 01:08:33    S.O. News Service

نئی دہلی27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں گھس کر جیش محمد کے 300 دہشت گردوں کے مار گرانے سے بوکھلائے پاکستان نے آج ہندوستان کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،اگرچہ ہندوستانی جوانوں کی چالاکی کی وجہ پاکستان کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔اس کارروائی میں ہندوستان نے پاکستان کے ایک فائٹر جیٹ کو مار گرایا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہم نے قابل اعتماد ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا،ہمیں اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد ہندوستان میں دہشت گردانہ حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کے خلاف ہندوستان نے فضائیہ کا استعمال کیا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور بھی تھے۔

رویش نے اپنے مختصر بیان میں کہاکہ پاکستان نے ہمارے فوجی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی،ہم نے پاکستان کی کوششوں کو ناکام کرتے ہوئے اس کے ایک طیارے کو مار گرایا ہے۔اس دوران ہمارا ایک مگ 21 باسین کا ایک پائلٹ لاپتہ ہے۔پاکستان نے کہا ہے کہ پائلٹ ان کے قبضے میں ہے،ہم حقیقت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان ایئر فورس کے طیارے کو ڈٹیکٹ کیا اور فوری طور پر جواب کارروائی کی،ہمارے جوانوں نے پاکستان ایئر فورس کے طیارے کو آسمان سے پاکستان کی زمین میں نیچے گرتے دیکھا،اس جدوجہد میں بدقسمتی سے ہمارا بھی ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہو گیا۔


Share: